Thursday 19 July 2012

::::|| VU ||:::: رمضان المبارک کے خصوصی اعمال

رمضان المبارک کے خصوصی اعمال  
  

ماہ رمضان میں خیروبرکت اور روحانی فیض وبرکات کے لیے آزمودہ قرآنی وظائف

٭روزانہ صبح و شام129 دفعہ سورۃ الکوثر بمعہ بسم اللہ اول و آخر 7 دفعہ درود پاک پڑھیں۔
٭رمضان المبارک کی پہلی رات' گیارہویں رات' اکیسویں رات اورعید کی نماز کے بعد 313 دفعہ سورۃ الکوثر بمعہ بسم اللہ اول و آخر 3 دفعہ درود پاک پڑھیں۔
٭رمضان کی ستائیسویں رات 1100 دفعہ سورۃ الکوثر بمعہ بسم اللہ پڑھ کر اور اول و آخر 11 دفعہ درود پاک پڑھ کر برکت والی تھیلی پر پھونکیں۔
تہجد کے نوافل
2 تا 12 نوافل جتنے چاہے خلوص اور چاہت سے پڑھیں اور اللہ پاک سے مانگیں۔
اللہ پاک سے باتیں: تہجد کے نوافل کے بعد اور سحری کھانے تک اللہ تعالیٰ سے باتیں کریں کیونکہ سحری کے وقت نوری لقمے ہوتے ہیں اور اللہ پاک پہلے آسمان پر نزول فرماتے ہیں اور اللہ تعالیٰ خیرو عافیت بانٹ رہے ہوتے ہیں اور صدا آتی ہے کہ ہے کوئی جس کو بخشا جائے اس لیے اللہ پاک سے مانگیں اور ایسے مانگیں جیسے بھکاری مانگتا ہے اور لے کر ہی چھوڑتا ہے' ویسا بھکاری بن کر اور یقین سے مانگیں اور رب کعبہ ضرور عطا فرمائیں گے۔

 صلوٰۃ التوبہ: 2رکعت نفل توبہ کے پڑھیں اور اس کےبعد 40 مرتبہ یا121 مرتبہ یا 303 مرتبہ اول و آخر درود شریف پڑھیں اور یہ دعا مانگیں
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ ظَلَمْتُ نَفْسِیْ فَاغْفِرْلِیْ
(ترجمہ): اے اللہ اے ہمارے پروردگار بے شک ہم نے اپنی جانوں پر ظلم کیا پس تو ہمیں بخش دے۔ اور یہ تصور کرنا ہے کہ میں دنیا کا سب سے بڑا گناہ گار ہوں اور میں اللہ کے سامنے بیٹھا ہوں گناہ گار بن کر تن و من سے اللہ سے مانگنا ہے اور صرف اسی سے مانگنا ہے' توجہ سے مانگنا ہے' دھیان سے مانگنا ہے اور اپنے گناہوں پر ندامت کرنا ہے اور اپنے گناہ بخشوانے ہیں۔
افطاری سے پہلے کی دعا
اللّٰہُمَّ رَبَّنَا اَنْزِلْ عَلَیْنَا مَآئِدَۃً مِّنَ السَّمَآءِ تَکُوْنُ لَنَا عِیْدًا لِّاَوَّلِنَا وَاٰخِرِنَا وَ اٰیَۃً مِّنْکَ وَارْزُقْنَا وَاَنْتَ خَیْرُ الرّٰزِقِیْنَ ﴿المائدہ۱۱۴﴾
(ترجمہ): اے اللہ اے ہمارے پرودرگار ہم پر آسمان سے کھانا نازل فرمائیے کہ وہ ہمارے لیے یعنی ہم میں جو اول ہے اور جو بعد ہیں سب کیلئے ایک خوشی کی بات ہو جاوے اور آپ کی طرف سے ایک نشان ہوجاوے اور آپ ہم کو عطا فرمائیے اور آپ سب عطا کرنے والوں سے اچھے ہیں۔ (سورۃ المائدہ آیت نمبر 114)11 مرتبہ اول و آخر طاق درود شریف پڑھ کر آسمان کی طرف منہ کریں اور اللہ پاک سے مانگیں' اللہ تعالیٰ خیروعافیت عطا فرمائیں گے' گھر کا ہرفرد پڑھے اور انشاء اللہ دسترخوان وسیع فرمائے گا اور نسلوں کو بھی نوازے گا۔
رمضان المبارک کی ایک ایک گھڑی انمول ہے اور اللہ پاک کا تحفہ ہے اپنی مخلوق کیلئے لہٰذا خاص طور پر رمضان کی پہلی رات اور آخری رات اور عید والی رات کو گڑگڑا کر اللہ سے مانگیں اور قرآن پاک سے تعلق قائم کریں اور روزانہ کھولیں اور پڑھیں' عید کی رات بڑی مبارک اور نہایت حساس بھی ہے اپنے اعمال کی حفاظت بھی کرنی ہے اور اپنے اعمال کو ضائع ہونے سے بچانا ہے' اللہ پاک قبول کرنے اور اجر عطا فرمانے والا ہے۔

 

Life is labor, death is rest.

Thanks & Best Regards,

Dr. Mohammad Kashif Mahmood.

MD / FP

Al-Mustafa Medicare

E-mail address: dr.mkm12@gmail.com

Mobile # +0092-308-7640486


--
--
For study materials, past papers and assignments,
Join VU School at www.vuscool.com
 
Facebook Group link
http://www.facebook.com/groups/vuCoooL
 
CoooL Virtual University Students Google Group.
To post to this group, send email to coool_vu_students@googlegroups.com
 
home page
http://groups.google.com/group/coool_vu_students?hl=en
 
 
 

No comments:

Post a Comment